وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔

بے گھر افراد کی بحالی پر وفاق نے 30ارب روپے خرچ کئے:رشید
22 دسمبر 2014 (20:19)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی پر تیس ارب روپے خرچ کئے ہیں ۔
پیر کے روز اسلام آباد میں ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق عمران خان کے تمام تحفظات دورکئے جائیں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد دینے کیلئے رواں سال خیبرپختونخوا حکومت کو چھبیس ارب روپے دیئے گئے ۔

سانحہ پشاور کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل عام دہشتگردوں کا بزدلانہ اقدام ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم پشاور کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔