سراج الحق نے کہا کہ خوشحال اور پرامن پاکستان سب کا ایجنڈا ہے اور اس مقصد کے حصول پر توجہ دی جائے ۔

 حکومت 2015ء کو امن کاسال قرار دے:سراج الحق،قریشی
22 دسمبر 2014 (17:45)
0

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مطالبہ کیاہے کہ 2015کو امن کے سال کے طور پر منایاجائے ۔
اُنہوں نے یہ بات پیر کی سہ پہر اسلام آباد میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو درکار سازوسامان ترجیحی بنیادوں پر دیاجائے ۔
سراج الحق نے کہا کہ خوشحال اور پرامن پاکستان سب کا ایجنڈا ہے اور اس مقصد کے حصول پر توجہ دی جائے ۔
اُنہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بچوں کو ایک دہشتگرد حملے میں نشانہ بنایاگیا۔