وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں اورانکا تحفظ کرنیوالےعناصرکے درمیان کوئی فرق روا نہیں رکھےگی۔

 اعلیٰ سطحی اجلاس میں انسداد دہشتگردی کی حکمت عملی کا جائزہ
22 دسمبر 2014 (17:48)
0

 وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردوں اور انکا تحفظ کرنیوالے عناصر کے درمیان کوئی فرق روا نہیں رکھے گی ۔
پیر کے روز اسلام آباد میں انسداددہشتگردی کے قومی منصوبے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی پاکستان کیلئے سرطان ہیں اور ان سے چھٹکارے کا وقت آگیاہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے جبکہ شہروں اور دیہات میں چھپے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔
اُنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہوگی جنہوں نے ہزارہ ٹائون کوئٹہ اور پشاور چرچ کے واقعات میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا ۔
اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیرخزانہ اسحق ڈار اور ریاستوں اور سرحدی اُمور کے وزیرعبدالقادر بلوچ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی خواجہ ظہیر احمد ، بیرسٹر ظفر اللہ اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی ۔