وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ پرمتحد ہے۔

پشاور میں معصوم بچوں کے قتل کو کسی صورت جہاد قرار نہیں دیا جا سکتا:دستگیر
22 دسمبر 2014 (14:47)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پشاور میں سکول کے معصوم بچوں کے قتل عام کو کسی صورت جہاد قرار نہیں دیا جا سکتا۔

گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ آئندہ نسل کو ایک محفوظ اور روشن پاکستان دیا جا سکے۔


خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے تاہم سیاسی قیادت اور فوج نے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ پرمتحد ہے۔