ایبٹ آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

آفتاب شیرپاؤ کی دہشتگردی کے خلاف سیاسی قیادت کے قابل قدر اتحادکی تعریف
22 دسمبر 2014 (13:31)
0

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ نے دہشت گردی کے خلاف سیاسی قیادت کے قابل قدر اتحاد کو سراہا ہے۔ایبٹ آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور ملک دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔


آفتاب شیرپاؤنےکہا کہ میری جماعت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی حمایت کرے گی۔