وزیراعظم کے خصوصی معاون نے کہا ہے کہ جن دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی انہیں ملکی قوانین کے مطابق پھانسی دی جا رہی ہے۔

حکومت نےملکی قوانین پرعملدرآمدکےلئےٹھوس اقدامات کئے ہیں: عرفان صدیقی
22 دسمبر 2014 (12:53)
0

قومی امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جن دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی انہیں ملکی قوانین کے مطابق پھانسی دی جا رہی ہے۔
ایک ٹی وی چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تہذیب ، قانون اور آئین پر یقین نہیں رکھتے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی قوانین پر عملدرآمد اور ریاست کی عملداری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔


پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے طے کئے جائیں گے۔