امریکہ نے کہا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی روکنے کیلئے شام میں فضائی حملے جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

شام میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے عین العرب شہر پر قبضہ کرلیا
22 دسمبر 2014 (15:10)
0

شام میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے کردوں کے ساتھ خونریز لڑائی کے بعد عین العرب شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے عین العرب پر قبضے کے بعد قتل عام کے خدشے کے پیش نظر تقریباً ساٹھ ہزار شامی کرد ترکی کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔


دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں اور کردوں کے درمیان شمالی عراق کے شہر Sinjar کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑائی کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے Sinjar پر اس سال اگست میں شدید لڑائی کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔ 

ادھر ، امریکہ نے کہا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی پیش قدمی روکنے کیلئے شام میں فضائی حملے جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔