مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

موسم سرد اور خشک رہے گا
22 دسمبر 2014 (20:30)
0

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گاتاہم ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے اور اس دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔


گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ شدید دھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور ، سیالکوٹ ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا امکان ہے.


رواں ہفتے کے دوران سیالکوٹ، نارروال ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، پاکپتن ، ساہیوال ، وہاڑی ، جھنگ ، خانیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، قصور ، شیخوپورہ کے اضلاع میں شدید دھند جبکہ گجرات، حافظ آباد ، سرگودھا، خوشاب ، بھکر ، لیہ ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان ، گھوٹکی ، سکھر میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔


منگل کے روز بھی ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے ، سب سے کم درجہ حرارت گوپس منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی سات ، سکردو منفی پانچ ، پارا چنار ، دیر ، استور ، گلگت منفی تین ، ہنزہ ، چترال ، مالم جبہ منفی دو ، دروش اور ثوب میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔


منگل کے روز ملک کے اہم شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور چار ، کراچی دس ، پشاور تین ، کوئٹہ صفر ، مری دو ، مظفر آباد ایک اور گلگت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ۔