شدید دھند کے باعث موٹروے ،جی ٹی روڈ اور دیگرہائی ویز پر حد نگا ہ کم ہوگئی ہے ۔

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم شدیدسرداورخشک رہےگا
22 دسمبر 2014 (10:30)
0

پیرکو محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں خشک اور سردموسم کا سلسلہ جاری رہے گا .آج بھی ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہا ۔سب سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ قلات میں منفی 07، سکردومنفی 05، پارا چنار ،دیر ،استور ، گلگت منفی 03، ہنزہ، چترال، مالم جبہ منفی 02،دورش اور ژوب میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رواںہفتے کے دوران سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد،اوکاڑہ،پا کپتن،ساہیوال،وہاڑی،جھنگ،خانیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،قصور،شیخوپورہ کے اضلاع میں شدید دھند جبکہ گجرات، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، بھکر،لیہ، مظفر گڑھ،رحیم یار خان،گھوٹکی،سکھرمیں بھی دھندچھائے رہنے کا امکان ہے ۔شدید دھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد ،ملتان اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے پروازوں کے اوقات متاثر ہونے کا امکان ہے ۔


شدید دھندکے باعث موٹروے ،جی ٹی روڈ اور دیگرہائی ویز پر حد نگا ہ کم ہوگئی ہے جبکہ موٹر وے M-2کے گردو نواح( لاہور تا پنڈی بھٹیاںسیکٹر )میں آج رات سے کل (منگل)کے دوران شدید دھند جبکہ M-1 (پشاورتابرہان سیکٹر )میں آج رات سے کل (منگل) کی صبح کے دوران دھند کا امکان ہے ۔

شمالی علاقوں( گلگت ،سکردو، ہنزہ، دیامیر،غذر)، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ،قلات،زیارت)میں رات کے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہیںگے۔رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدسرد اورخشک رہے گا ۔تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے۔ اس دوران مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی بر فباری کا امکان ہے۔


گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میںموسم شدیدسرداور خشک رہا۔جبکہ پنجاب اورخیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہے۔