وزیراعلیٰ کی داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت

 سیکورٹی اداروں کے درمیان قریبی رابطوں کیلئے جوائنٹ سب کمیٹیاں قائم
22 دسمبر 2014 (20:59)
0

پنجاب میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان قریبی رابطوں کیلئے جوائنٹ سب کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پیر کے روزلاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے بڑے شہروں میں داخلے کو روکنے کیلئے داخلی اور خارجی مقامات کی سخت نگرانی کی ہدایت کی ۔