ملاقات کے دوران سیکورٹی اور دفاع کے حوالے سے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

اردنی مسلح افواج کے جنرل،عرب امارات کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات
22 اگست 2017 (23:18)
0

اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود FRAIHAT نے راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران سیکورٹی اور دفاع کے حوالے سے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
معززمہمان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور خطے میں امن واستحکام کیلئے جاری کوششوں کے سلسلے میں مسلسل کوششوں کو سراہا۔
ادھر متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسی عبداﷲ AL BASHA AL NOAIMI نے بھی پاکستان میں اپنی تقرری کی مدت پوری ہونے کے موقع پر بری فوج کے سربراہ سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔