افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ
22 اگست 2017 (23:13)
0

افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے نو رکنی وفد نے منگل کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل آصف غفور نے وفد کو پاک افغان سرحد پر امن واستحکام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔
انہوں نے خطے میں امن واستحکام کو درست طورپر پیش کرنے کیلئے ذرائع ابلاغ کے کردار کو بھی اجاگر کیا ۔