وزیر داخلہ کی غیر ملکی ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

 سری لنکن ٹیم اکتوبر جبکہ ویسٹ انڈیز نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی,نجم سیٹھی
22 اگست 2017 (22:50)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

نجم سیٹھی نے آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔
پی سی بی چیئرمین نے کہاکہ سری لنکا کی ٹیم بھی رواں سال اکتوبر میں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت غیرملکی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے گی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے تحفظ کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی ۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ملک وقوم کیلئے ایک خوش آئند پیش رفت ہے ۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ بین الاقوامی ٹیموں کے دورے اور عالمی مقابلوں سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرہوگا ۔