چینی وزیرخارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی کوششوں کو مکمل طورپر تسلیم کرنا چاہئے۔

پاکستان اورچین نےافغانستان میں استحکام کی کوششوں کیلئے قریبی مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیاہے
22 اگست 2017 (22:42)
0

چین نے اپنے مسلسل اوربھرپورتعاون کااعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سدابہار تذویراتی دوستی کو مضبوط کرنے کاعزم ظاہر کیاہے۔

بیجنگ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے ساتھ گفتگو میں چین کے وزیرخارجہ Wang Yi نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عظیم قربانیوں کی تعریف کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی کوششوں کو مکمل طورپر تسلیم کرناچاہیے۔سیکرٹری خارجہ نے چین کے مرکزی مفادات سے متعلق تمام امورپرپاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ۔
فریقین نے افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کی کوششوں کے بارے میں قریبی مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا اور پاکستان ، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی ملاقات کی ضرورت پر زوردیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ مجموعی تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔