وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی اور خفیہ اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کیلئے نیکٹا کو ایک موثر ادا رہ بنایا جائے گا۔

file photo

قومی لائحہ عمل کو کامیاب بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،احسن اقبال
22 اگست 2017 (20:31)
0

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی لائحہ عمل منصوبے کو کامیاب بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے منگل کی شام اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت امن وامان کے سلسلے میں تمام صوبائی حکومتوں سے تعاون کو مزید بہتر بنائے گی تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف عزم خطے میں اقتصادی طاقت بننے کیلئے اس کے اپنے مفاد میں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی اور خفیہ اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کیلئے نیکٹا کو ایک موثر ادا رہ بنایا جائے گا۔