وفاقی حکومت نے بجلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے انتہائی مناسب کردار ادا کیا ہے:وزیراعظم
22 اگست 2017 (20:30)
0

وزیراعظم نےمنگل کےروز اسلام آباد میں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ چار برسوں میں ملک میں بنیادی ڈھانچے اور بجلی کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے انتہائی مناسب کردار اداکیا ہے۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کراتے ہوئے زور دیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی سطح پر عوام کی خواہشات کوپورا کرنے کیلئے وفاق کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔