آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نوجوان نسل کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

پائیدار ترقی کا حصول ہنرمند افرادی قوت کے ذریعے ہی ممکن ہے:سردار محمد مسعود خان
22 اگست 2017 (20:12)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کا حصول ہنرمند افرادی قوت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارمنگل کے روز مظفر آباد میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے امن ناگزیر ہے۔سردارمسعود خا ن نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے نوجوان نسل کو روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ سرکاری ملازمتوں پر انحصار نہ کریں بلکہ دنیا بھرمیں روزگارکے نئے مواقع تلاش کریں۔آزاد جموں کشمیرکے صدرنے کہا کہ حکومت طلباء کومعیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے خطیررقوم خرچ کررہی ہے اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ خود کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے مواقع سے استفادہ کریں۔