عدالت عالیہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو حکم دیا کہ وہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

file photo

سندھ ہائیکورٹ کی نیب کو اراکین اسمبلی اور بیورو کریٹس کیخلاف کارر وائی جاری رکھنے کی ہدایت
22 اگست 2017 (19:27)
0

سندھ ہائی کورٹ نے آج قومی احتساب بیورو آرڈیننس کے خاتمے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران نیب سے کہا کہ وہ اراکین اسمبلی اور بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی جاری رکھے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے تین رکنی بینچ نے ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل، تحریک انصاف اور سول سوسائٹی کے ارکان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔
عدالت عالیہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو حکم دیا کہ وہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔