ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات کا مکمل اعتراف کرنا چاہئے۔

file photo

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں،چین
22 اگست 2017 (19:22)
0

چین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کا دفاع کیا ہے ۔
چین کی وزارت خارجہ کا یہ ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر اپنی زمین سے دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کیلئے کچھ خاص نہ کرنے کے الزام کے بعد سامنے آیا۔
بیجنگ میں روزانہ کی بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور اس جنگ میں اس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات کا مکمل اعتراف کرنا چاہئیے۔