ملک میں جمہوری استحکام یقینی بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر قومی مذاکرے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے:دانیال
22 اگست 2017 (19:18)
0

نجکاری کے وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری استحکام اور ووٹ کے احترام کو یقینی بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر قومی مذاکرے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔
منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اتحاد اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے تمام سیاستدانوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے قومی مذاکرے کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔