شامی حزب اختلاف ریاض ملاقات میں مستقبل کے مذاکرات کیلئے سیاسی پروگرام بارے اتفاق رائے کی خواہاں
22 اگست 2017 (16:17)
0

شامی حزب اختلاف کے تین گروپوں نے ریاض میں ملاقات کی ہے تاکہ مستقبل کے مذاکرات کے لئے اپنے سیاسی پروگرام کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔فوری طور پر اجلاس کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔
ادھر ، شام کے تنازع کے بارے میں روس ، ترکی اور ایران کے درمیان قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے ولی آئندہ مرحلے کی امن بات چیت ستمبر کے وسط تک ملتوی کر دی گئی ہے۔