شہباز شریف نے جاودانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ممتاز کالم نگار ادیب جاودانی انتقال کرگئے
22 اگست 2017 (15:52)
0

ممتاز ادیب اور کالم نگار ادیب جاودانی حرکت قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ادیب جاودانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ادیب جاودانی کا کالم لکھنے کا انداز منفرد تھا۔