چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں لارجر بنچ کی لاہور میں ملتان توہین عدالت کیس کی سماعت
22 اگست 2017 (15:43)
0

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں عدالت کے لارجر بنچ نے منگل کی صبح لاہور میں ملتان توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔ایک ملزم وکیل قیصر عباس کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔اپنی رپورٹ میں ملتان پولیس نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے صدر شیرزمان قریشی کو کئی چھاپوں کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

عدالت نے پولیس کو شیر زمان قریشی کو پیش کرنے کے لئے آئندہ ماہ کی آٹھ تاریخ کا وقت دیا ۔ بعد میں کیس کی سماعت اسی تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔
لاہور میں وکلاء برادری صوبے کے دیگر حصوں کی طرح آج ہڑتال کر رہی ہے تاکہ ان کے خلاف پولیس کارروائی پر احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔