مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ہندواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
22 اگست 2017 (15:32)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں منگل کو ہندواڑہ کے قصبے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو قصبے میں پکڑ دھکڑ کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔

میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں حریت فورم نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔فورم نے مزید کہا کہ کشمیری عوام علاقے کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے۔