وزیر دفاع نے جنوبی ایشیاء اور افغانستان میں امن کیلئے جاپان کے کردار کو سراہا۔

جاری آپریشنوں کی کامیابی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مضبوط حکمت عملی کا ثبوت ہے:دستگیر
22 اگست 2017 (15:13)
0

وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب ، ردالفساد اور خیبرفور کی کامیابی دہشت گردی کے خلاف مضبوط اور مربوط حکمت عملی کا ثبوت ہے ۔وہ منگل کو اسلام آباد میں پاکستان کے لئے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کررہی ہیں۔انہوں نے جنوبی ایشیاء اور افغانستان میں امن کے لئے جاپان کے کردار کو سراہا۔

خرم دستگیر خان نے کہا کہ جاپان پاک فوج کی امداد اور بچاؤ کی کارروائیوں کو بہتر بنانے کے لئے جدید آلات کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے ۔
جاپانی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔