file photo

وفاقی حکومت کاافغانستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں ٹرک ٹرمینل تعمیر کرنے کا فیصلہ
22 اگست 2017 (12:06)
0

وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لئے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے غلام خان میں ٹرک ٹرمینل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمالی وزیرستان ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس مقصد کے لئے ڈیڑھ سو کنال اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔
یہ ٹرمینل طورخم ٹرمینل کی طرز پر ہی تعمیر کیا جائے گا اور اسے تیس کروڑ روپے کی لاگت سے تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے افغانستان اور وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا۔