مسلم ممالک اپنی مشکلات پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون بڑھائیں:ترک صدر
22 اگست 2017 (11:35)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ عالم اسلام مشکل دور سے گزر رہا ہے اور انہوں نےمسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے سے تعاون بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمان کے شاہی محل میں اردن کے شاہ عبداﷲ دوئم سے معاونین کے بغیر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان ہمیں خطے میں استحکام برقرار رکھنا چاہئیے۔

دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور اردن یہ یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے کہ مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال نہ ہو۔