file photo

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی:شہباز
22 اگست 2017 (11:11)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں غربت اور بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

منگل کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ پورے ملک کے لئے ہے اور وفاق کی تما م چاروں اکائیوں ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے لوگ اس سے مستفید ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملکی تاریخ کا دھارا بدل دے گا۔