سپین:پولیس نے بارسلونا میں دہشتگردی کے حملے کے مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا
22 اگست 2017 (10:21)
0

سپین میں پولیس نے ایک کارروائی میں بارسلونا حملے میں ملوث اہم مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بائیس سالہ یونس ابو یعقوب اس وین کا ڈرائیور تھا جو Las Ramblas ایونیو میں لوگوں کے ہجوم میں گھس گئی جس سے تیرہ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے اُسے خفیہ اطلاع پر بارسلونا کے مغربی حصّے میں ایک سیوریج پمپ کے قریب کارروائی میں ہلاک کیا۔