file photo

متحدہ عرب امارات کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کا اعتراف
22 اگست 2017 (09:21)
0

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر عیسیٰ عبدا للہ ال بادشاہ ال نعیمی نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا اور اسے سراہا اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کیلئے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔