بدعنوانی کا خاتمہ ادارے کی اولین ترجیح ہے:چیئرمین نیب
22 اگست 2017 (09:04)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

ویانا میں بدعنوانی کے خاتمے کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے پر عزم ہے۔
قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کی شقوں پر عملدرآمد کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ کے دور میں نیب نے پچاس ارب روپے کی وصولی کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا دلانے کی شرح تقریباً پچھتر فیصد ہے جو پاکستان میں انسداد بدعنوانی کے کسی ادارے کیلئے مثالی کامیابی ہے۔