file photo

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کو قدرتی گیس کی رائلٹی کی مد میں دو ارب اسّی کروڑ روپے جاری کردیے
22 اگست 2017 (08:54)
0

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو قدرتی گیس پر رائلٹی کی مد میں دو ارب اسّی کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ یہ بات اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت ایک اجلاس میں بتائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ رقم صوبے میں گیس کی پیداوار کے اضلاع کرک اور ہنگو میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

ادھر نوشہرہ کے قریب ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دریائے کابل کے دونوں طرف حفاظتی پشتوں کی تعمیر پر پندرہ ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں تاکہ نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک کو سیلاب کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔