22 اگست 2017 (08:50)
0

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سینتیس ارب ستّر کروڑ روپے مالیت کے پندرہ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری منصوبہ بندی کمیشن کے نائب چیئرمین سرتاج عزیز کی سربراہی میں اسلام آباد میں ایک اجلاس میں دی گئی۔ یہ منصوبے صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، توانائی، زراعت اور سماجی شعبے سے متعلق ہیں۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دو منصوبے حتمی منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو بھی بھجوائے۔