22 اگست 2017 (08:47)
0

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے فوری انخلا کی صورت میں پیدا ہونے والے خلا کو دہشت گرد پُر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعلان آرگنٹن فوجی اڈے پر افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انکی نئی حکمت عملی کا مقصد افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق سے جلد بازی میں امریکی انخلاء کی غلطی افغانستان میں نہیں دہرائی جائے گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ انکی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔