Thursday, 18 April 2024, 10:10:13 pm
سکیورٹی فورسز کی آواران میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی،10دہشت گرد مارے گئے
December 22, 2020

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے آواران کے علاقے گوارگو میں دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمد اقبال شہیدہوگئے تھے۔دہشت گردوں نے علاقے سے فرار ہونے کے لئے فائرنگ شروع کر دی' شدید فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد مارے گئے۔ان کے ٹھکانے سے اسلحے اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.