Friday, 29 March 2024, 05:21:45 pm
افغانستان میں طالبان نےٹی وی ڈراموں میں خواتین کی شرکت پر پابندی عائد کردی
November 22, 2021

افغانستان میں طالبان نے نئے قواعد متعارف کرائے ہیں جن کے تحت ٹی وی ڈراموں میں خواتین کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خاتون صحافیوں اور پیش کاروں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ سکرین پر نمودار ہوتے وقت دوپٹہ اوڑھیں۔

افغان ٹیلی ویژن چینلز کے لئے طالبان کی نئی ہدایات میں آٹھ نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔

مذہب کی توہین کرنے والے یا افغانوں کے خلاف تصور کیے جانے والے مزا ح اور تفریح کے پروگراموں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

طالبان نے غیر ملکی ثقافتی اقدار کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلموں کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

افغان صحافیوں کی ایک تنظیم کے رکن حجت اللہ مجددی نے کہا ہے کہ پابندیوں کا یہ اعلان غیر متوقع طور پر سامنے آیا ہے۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں سے بعض پابندیاں ناقابل عمل ہیں اور اگر انہیں نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو نشریات بند کرنا پڑیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.