Friday, 29 March 2024, 04:49:42 pm
قومی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی خواتین چیمپئین شپ آج سے شروع ہورہی ہے
November 25, 2020

قومی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی خواتین چیمپئین شپ آج 22 نومبر سے شروع ہورہی ہے

نیشنل ویمنز ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپیئن شپ 22 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈئیم راولپنڈی میں شروع ہورہی ہے، ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا

ٹورنامنٹ میں کل 42 خواتین کرکٹرز شرکت کررہی ہیں، ایونٹ میں سترہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے جائیں گے

دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز، پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں یکم دسمبر کو پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

یہ چیمپئین شپ قومی خواتین کرکٹ کے معیار میں مزیدی بہتری لانے کے لئے معاون ثابت ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کولائیو سٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.