Sunday, 15 December 2019, 07:08:04 pm
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اب بھی مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ہے،تجزیہ کار
November 22, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اب بھی مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر خرم اقبال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ گزشتہ 100روز سے زائد عرصے سے مسلسل محاصرے میں ہے لیکن بدقسمتی سے عالمی برادری نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

حریت رہنما مرزا مشتاق احمد نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صورتحال معمول پر آنے کا دعویٰ کرکے دنیا کو گمراہ کررہی ہے۔

دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈئرر Saedنذیر نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی ہر قیمت پر حمایت جاری رکھنے کا عزم کررکھا ہے۔