Saturday, 20 April 2024, 09:51:02 am
حریت کانفرنس کا مقبوضہ علاقے میں قتل عام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
October 22, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں قتل عام کے تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مجرموں کو سزا دی جاسکے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مطالبہ بیج بہاڑہ قتل عام کے 28برس مکمل ہونے پر کیا گیاجہاں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے 1993 میں آج کے دن بجبہاڑہ میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کرکے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا تھا جو بھارتی فوجیوں کی طرف سے درگاہ حضرت بل سرینگر کے محاصرے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں شہدائے بیج بہاڑ ہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہا کہ جب تک لوگوں کے قتل میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سز انہیں دی جاتی مقبوضہ علاقے میں بیگناہ شہریوں کی جانوں کا ضیاع ہوتا رہے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے اسلام آباد میں دفتر میں ایک دعائیہ تقریب میں بیج بہاڑہ سانحہ کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھرقابض حکام نے آج ایک بار پھرلوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔قابض حکام نے رواں اختتام ہفتہ پر بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ کے وادی کشمیر کے دورے سے قبل مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور کریک ڈائون کے دوران سینکڑوں موٹر سائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت کے تمام صوبوں میں ہندوتوانظریے کے حامل گروپوں کی طرف سے مسیحی برادری کے افراد کیخلاف تشدد کے واقعات کی دستاویز مرتب کی اور ''بھارت میں مسیح زیرعتاب'' کے عنوان سے حقائق پر مبنی رپورٹ جاری کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.