Tuesday, 19 March 2024, 03:09:39 pm
پاکستان کی بھارتی فوج کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت
October 22, 2018

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں انہوں نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کے مسلسل کارروائیوں میں10 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد دبانے کیلئے انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان قتل عام کی اس لہر پر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اپنے نصب العین کے حصول میں انکے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا نوٹس لے اور فوری طور پر بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ خونریزی بند کرئے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے بارے میں کمشن کی ٹیم کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مقبوضہ علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.