Tuesday, 19 March 2024, 12:18:46 pm
وزیر اعظم 2روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
October 23, 2018

وزیراعظم عمران خان پیر کے روز سعودی عرب عرب پہنچ گئے جہاں وہ کل ریاض میں شروع ہونے والی مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کے بارے میں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چودھری اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود ان کے ہمراہ ہیں۔

صحرا میں ڈیووس کے نام سے ہونے والی یہ کانفرنس ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، بڑے کارپوریٹ اداروں، جدید ٹیکنالوجی کی صنعت اوربڑے صحافتی اداروں کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی پہلے روز کانفرنس میں شرکت کامقصدپاکستان میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے مواقع اور اگلے پانچ سال کیلئے ان کے ویژن کو اجاگر کرنا ہے۔

کانفرنس ان اہم تاجر رہنمائوں کو رابطے کاایک موقع فراہم کرے گی جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وزیراعظم جس نشست سے خطاب کریں گے اس کا موضوع ہے 'پاکستان علاقائی ترقی اور استحکام کا مرکز'

ممتاز کمپنیوں کے سربراہان اس نشست میں شرکت کریںگے۔

عمران خان شاہ سلمان اورولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سے بھی ملاقات کرینگے اوران سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.