Wednesday, 24 April 2024, 01:35:18 pm

مزید خبریں

 
کشمیری نوجوانوں کے شہادت کے خلاف ہڑتال
October 22, 2018

File Photo

مقبوضہ کشمیر میںگزشتہ روز کولگام میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی تھی۔

پوری وادی ''وادی چناب کے علاقوں کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن اور بھدروہ میں تمام دکانیں اور تجارتی ادارے بند رہے جبکہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم تھی جبکہ مقبوضہ علاقے کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائیل فون سروسز معطل رہیں۔ادھر سانحہ کولگام کے خلاف احتجاج کیلئے کل لال چوک کی طرف مارچ کیاجائیگا۔

مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ظلم وتشدد نے تمام حدیں پار کرلی ہیں ۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کی توجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے قتل عام کی طرف مبذول کرانے کیلئے جلد ہی ایک یادداشت بھیجی جائیگی۔

محمد اشرف صحرائی ، آغا سید حسن الموسوی الصفوی ، مولانا عباس انصاری اور دیگرحریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔

ادھر بھارتی انتظامیہ نے حریت رہنمائوںمحمد اشرف صحرائی ، ہلال احمد وار، بلال احمد صدیقی ،ظفر اکبربٹ،مختار احمد وازہ اور محمد یاسین عطائی کو کل لال چوک کی طرف مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں یا جیلوں میں نظربند کردیا۔

کشمیریونیورسٹی آف ایگریکلچر ل سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی سوپور کے طلباء نے کولگام میں نہتے شہریوں کے قتل کے خلاف پر ہجوم احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انجینئر عبدالرشید کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے ہندواڑہ میں بھی مظاہرہ کیا۔

جموں وکشمیر انسانی حقوق کونسل کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک مراسلہ میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی تصاویر سے بیرون ملک مقیم کشمیریوں میں اضطراب کا باعث بن رہا تھا۔

نئی دلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی طلباء یونین نے ایک بیان میں کولگام میں شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت ملک میں اپنے انتخابی فائدنے کیلئے کشمیر میں آگ بھڑکانا چاہتی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.