Friday, 19 April 2024, 10:15:05 am
ڈبلیو ایچ اوکی محکمہ صحت پنجاب کو انسانی وسائل کی ترقی کیلئے تکنیکی تعاون کی پیشکش
October 22, 2018

 

عالمی ادارہ صحت نے محکمہ صحت پنجاب کو صحت کے شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی کے لئے تکنیکی تعاون کی پیشکش کی ہے۔یہ پیشکش عالمی ادارہ صحت کے وفد نے پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کو لاہور میں کی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے وفد کوبتایا کہ پنجاب کی حکومت صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ماہرجنرل فزیشنز کی خدمات حاصل کرنے سمیت حفظان صحت کے بنیادی نظام میں بہتری لانے پرتوجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ زچہ بچہ کی صحت ،خاندانی منصوبہ بندی اورغذائیت کے موثرنظام پرعملدرآمد حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.