پاکستان رینجرز ( پنجاب )کے زیرِ اہتمام کالا کھاتائی, شیخوپورہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔
میڈیکل کیمپ میں مستحق لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات مہیا کرنے کے علاوہ ویکسینیشن اور پینے کے صاف پانی سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔
فری میڈیکل کیمپ سے 216 افراد نے استفادہ کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
مقامی لوگوں اور کیمپ میں موجود مریضوں نے علاقہ میں پنجاب رینجرز کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔