Thursday, 18 April 2024, 05:31:29 am
حناربانی کھرنے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے امداد دینے پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا
September 22, 2022

خارجہ امو ر کی وزیرمملکت حناربانی کھرنے ساڑھے پانچ کروڑڈالرمالیتی امداد کی فراہمی کے ذریعے سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے پر امریکی حکومت کاشکریہ اداکیاہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کی نائب وزیرخارجہ برائے سیاسی امور Victoria-Nulandکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی کانگریس اور امریکی انتظامیہ کے ارکان کی طرف سے پاکستان کے حالیہ دورے پاکستان کے سیلاب متاثرین اور عوام کے ساتھ امریکہ کی طرف سے ہمدردی کااظہارہیں۔انہوں نے امریکی نائب وزیرخارجہ کو سیلابوں سے ہونے والی تباہی کے بارے میں آگاہ کیا جن سے تین کروڑ تیس لاکھ افرادبراہ راست متاثر ہوئے ہیں اوربے پناہ نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے دوطرفہ تعلقات خاص طورسے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسعت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔وزیرمملکت نے بھارت میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال بالخصوص بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کی حالت زارپرروشنی ڈالی۔امریکی نائب وزیرخارجہ نے اس امرکااعادہ کیاکہ امریکہ موسمیاتی تبدیلی، صحت، توانائی اور تجارت وسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے روابط کوفروغ دے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.