Thursday, 25 April 2024, 12:14:49 pm
سکولوں کو کل سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل شروع کرنے کی اجازت
September 22, 2020

حکومت نے ملک بھر کے سکولوں کو کل سے چھٹی سے آٹھویں جماعتوں تک تدریسی عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔وزیر تعلیم شفقت محمود نے صحت کے معاون خصوصی فیصل سلطان کے ہمراہ منگل کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر نے کل سے مڈل سکول کلاسز شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔تاہم سندھ حکومت نے اس فیصلے پر ایک ہفتہ بعد عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور آزادکشمیر میں راولاکوٹ میں کلاسز شروع نہیں ہوںگی۔شفقت محمود نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں صحت اور کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی صورتحال کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائمری سکول کلاسز کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے فیصلے آئندہ ہفتے ہونے والے ایک اور اجلاس کے بعد کئے جائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل سلطان نے سکول انتظامیہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.