Friday, 29 March 2024, 02:36:11 pm
سات ملکوں میں40ہزارافرادکوروناوائرس سےبچائوکی ویکسین کی آزمائش میں حصہ لیں گے:اسد
September 22, 2020

پاکستان نے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی تیسرے مرحلے کی آزمائش شروع کردی ہے جسے چین کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں منصوبہ بندی کے وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ سات ملکوں میں مجموعی طورپر چالیس ہزار افراد اس آزمائش میں حصہ لیں گے جن میں آٹھ سے دس ہزار پاکستانی شامل ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ  ابتدائی نتائج چار سے چھ ماہ میں متوقع ہیں۔

 ادھر آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کوڈ19ویکسین کی طبی آزمائش کو مختلف امراض کے خلاف دوسری ویکسین کی تیاری میں ملک کی صلاحیت کےلئے ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان بھی ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جوکوڈ19 ویکسین کی طبی آزمائش کررہے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ ویکسین کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی کیونکہ یہ اب چین میں سکیورٹی اہلکاروں کو دی جارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.