Thursday, 28 March 2024, 06:40:43 pm
کشمیراورفلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی دیرینہ ناکامیاں ہیں:وزیر خارجہ
September 22, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ جموں وکشمیراورفلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دیرینہ اورواضح ناکامیاں ہیں۔ان خیالات کااظہاروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام استصواب رائے کے اپنے حق کے حصول کے لئے ابھی بھی منتظرہیں جس کااقوام متحدہ نے ان کے ساتھ وعدہ کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ پر آج گپ شپ کی جگہ ہونے کا طنز ہورہا ہے،انہوں نے کہاکہ اس کی قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ باہمی تعاون خاص طورپر سلامتی کونسل کے معاملے میں کم ترین سطح پر ہے ،طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بے بسی دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی ماحول کے تحفظ اور ترقی کی خاطر مرتب کردہ کلیدی معاہدے اور عہدنامے اٹھا کر پھینکے جارہے ہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کورونا وبا کے مقابلے کے لئے ہم، بے پناہ عالمی تعاون دیکھ چکے ہیں لیکن یہ ادارہ بنی نوع انسان کو اس طرح متحد کرنے میں ناکام رہا ۔انہوں نے کہاکہ ہم سلامتی کونسل سمیت اصلاحات کے لئے جاری عمل میں متحرک وفعال کردارادا کررہے ہیں۔ رکن ریاست اور ہمارے باشندے، دونوں ہی اقوام متحدہ کے مقاصد اور اہداف کے حصول کو انسانیت کی خدمت کی نہایت عظیم روایت کے طورپر بہترین انداز میں انجام دینے میں اپنا گرانقدر حصہ ڈال رہے ہیں ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے 26 ممالک کے 47 مشنز میں 2 لاکھ دستے مہیا کئے ہیں جن میں سے ہمارے 157 جوانمرد شہید ہوئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.