Saturday, 20 April 2024, 12:50:28 pm
کوروناوائرس کاپھیلائوروکنے کے حوالے سے پاکستان کی بہتر کارکردگی
September 22, 2020

File Photo

پاکستان نے کوروناوائرس کاپھیلائوروکنے اوراپنی اقتصادی صورتحال بہتربنانے کے ضمن میں معاشی طورپرابھرتے ہوئے دیگرممالک کے مقابلے میں بہترکارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔

اس امر کو آج امریکہ اوربرطانیہ میں قائم تھنک ٹینک ''سینٹرفارگلوبل ڈویلپمنٹ'' کی میزبانی میں کوروناوائرس سے نمٹنے میں ''پاکستان کاتجربہ ''کے عنوان سے منعقدکی جانے والی تقریب میں اجاگر کیاجائے گا۔اس اعلیٰ سطح کے مباحثے میں منصوبہ بندی کے وزیر اسدعمر،سماجی تحفظ اورغربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتراورسٹیٹ بینک کے گورنرڈاکٹررضاباقر اظہارخیال کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.