Thursday, 25 April 2024, 03:11:38 am
حزب اختلاف کی اے پی سی بدعنوانی کے مقدمات میں رعایت لینے کی ناکام کوشش تھی:شفقت
September 22, 2020

File Photo

وفاقی تعلیم اورپیشہ وارانہ تربیت کے وزیرشفقت محمودنے کہاہے کہ حزب اختلاف کی آل پارٹیز کانفرنس بدعنوانی کے مقدمات میں رعایت لینے کی ناکام کوشش تھی۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت لٹیروں کے خلاف احتساب کاعمل جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہے اور وزیراعظم عمران خان سے کوئی این آراونہیں حاصل کرسکتا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ حزب اختلاف کے رہنمائوں نے چور راستوں کے ذریعے اقتدارحاصل کرنے کے لئے اے پی سی کی مگروہ اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ پُرامن لانگ مارچ حزب اختلاف کاجمہوری حق ہے اورحکومت ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ پیدانہیں کرے گی تاہم قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت قومی اداروں کے خلاف حزب اختلاف کابیانیہ ہمارے دشمنوں کے موقف کی توثیق ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.